Add Poetry

اے دوست تو نے دوستی کا حق ادا کیا

Poet: Kamal Hussain Balti By: Kamal Hussain, muslim colony bari imam islamabad

اے دوست تو نے دوستی کا حق ادا کیا
اپنی خوشی لوٹا کے میرا غم گھٹا دیا

کہنے کو تو اپنے ہیں جہاں میں بہت مگر
اپنوں نے مجھ کو در سے دربدر کرا دیا

لڑتا رہا دنیا سے اپنوں کے لیے میں
اپنوں نے تو وفا کا مجھے یہ صلہ دیا

بڑے عرصہ دراز کے بعد غم ہوا تھا کم
ہنسنا ابھی سیکھا تھا کہ پھر سے رولا دیا

من کی لگی ہوئی آگ بجھی تھی ابھی ابھی
کچھ دیر ہی گزری تھی کہ گھر بھی جلا دیا
 

Rate it:
Views: 10698
13 Jan, 2009
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets