تیرے بِنا اے جانِ من یہ دھڑکن میری تھم سی گئی
سانسوں کی بہتی بہتی لہر اے روحِ جاں جم سی گئی
جب ہم قدم تھے تیرے قدم ہر راستہ اچھا لگا
میرے ہاتھوں میں جب تیرے ہاتھ تھے ہر فاصلہ گھٹتا لگا
جیون کی راہوں میں اے ہم سفر نجانے مگر تو کہاں کھوگیا
تجھ سے بچھڑ کے اے جانِ جاں یہ زندگی رک سی گئی
تیرے بِنا اے جانِ من یہ دھڑکن میری تھم سی گئی
سانسوں کی بہتی بہتی لہر اے روحِ جاں جم سی گئی
جنموں سے پیارا میرے لئے تیرے ساتھ بیتا لمحہ ہر صنم
میری آرزوئیں ہیں منتظر تیرے ساتھ بیتے میرا ہر جنم
اشکوں سے پلکیں سجاکے بہت تیرے ملن کی مانگی دعا
ستاروں میں قسمت کے اے جانِ دعا میری دعا گُم سی گئی
تیرے بِنا اے جانِ من یہ دھڑکن میری تھم سی گئی
سانسوں کی بہتی بہتی لہر اے روحِ جاں جم سی گئی