کیا کیا لکھیں اے سال نو اس سال تیرے بارے میں
اور کیا کہیں اے نو سال اس بار تیرے بارے میں
ویسی ہی رت ہے آج بھی جو سابقہ میں تھی
سب کچھ وہی ہے آج بھی کچھ بھی نیا نہیں
سو آج بھی تیرے لئے ہم وہ ہی کہیں گے
جو پہلے سال میں کہا اب بھی وہ کہیں گے
کہنا بھی کیا لکھنا بھی کیا لو ڈائری کھو لو
اور ڈائری کے آخری اوراق دیکھ کے پڑھ لو
اور جان لو کہ ہم نے تمہارے لئے اس سال
کیا کیا کہا اور کیا لکھا ہے آج بھی اس سال
کیا کیا لکھیں اے سال نو اس سال تیرے بارے میں
اور کیا کہیں اے نو سال اس بار تیرے بارے میں