سب ہی ممالک کے پرچموں کو
تم اک ادارے کے ہیڈ آفس میں نصب کر کے سمجھ رہے ہو
تمام جھگڑے نمٹ گئے ہیں
دلوں سے احساس خوف
ذلت کے داغ ماتھوں سے مٹ گئے ہیں
تو یہ غلط ہے
یہ سب ادارے جو امن عالم کے خواب تم کو دکھا رہے ہیں
یہ تم کو محکوم رکھنا چاہتے ہیں
ان ممالک کا جن کو زعم سکندری ہے
مفاد ان کا جو زد پے آے
تو ایک لمحے میں امن
عالم تباہ کردیں
جب ہو تمہارا مفاد زد پے
تو ویٹو پاور سے کام لینا ہے ان کا شیوہ
اے میری دنیا کے لوگو آو
ہم اپنے پرچم خود اپنے ہاتھوں میں لے کے اتنے بلند کردیں
کہ وہ ستاروں کے ہم نشیں ہوں