اے وطن ! تیری عزت کی قسم
تجھ پر کوئی آنچ نہ ہم آنے دینگے
کٹا دیں گے ہم سر اپنا مگر۔۔۔
دشمن کو نہ میلی آنکھ اٹھانے دینگے۔
اے وطن ! تیری عزت کی قسم۔
ہیں جب تک تیرے سپوت زندہ۔
تیری عظمت کو نہ گھٹانے دیں گے۔
تیرا گلشن ھمیشہ رھے گا سلامت۔
تیرا پھول نہ کوئی مرجھانے دینگے۔
اے وطن ! تیری عزت کی قسم۔
تیرے صحرا سینچین گے خون سے اپنے۔
تیرے دریاء نہ کبھی سکھانے دیں گے۔
نہیں دعوہ ہاں مگر اپنا ھے وعدہ۔
کہ تیرا ذرا بھی رائگاں نہیں جانے دینگے۔
اے وطن ! تیری عزت کی قسم