اے وطن کے سجیلے سیاست دانوں
سارے رقبے تمہارے لئیے ہیں
کوٹھیوں کے طلبگار ھو تم
پلاٹوں کے پرستار ھو تم
او لالچ کی زندہ مثالوں
سارے قرضے تمہارے لئیے ہیں
اے وطن کے سجیلے سیاست دانوں
تم سے قائم بجٹ کا خسارہ
لہو پی لو غریبوں کا سارا
اے جہنم کے زندہ نشانوں
سارے فنڈز تمہارے لئیے ہیں
اے وطن کے سجیلے سیاست دانوں
اے پاک وطن کے غداروں
اے امریکہ کے وفاداروں
یہ جتنی بھی ہیں اس جہاں میں
ساری خباثتیں تمہارے لئیے ہیں
اے وطن کے سجیلے ساست دانوں
سارے رقبے تمارے لئیے ہیں