چلو آج سب مل کر عہد کرتے ہیں
خود کو وطن کے لیے وقف کرتے ہیں
اپنی اس پاک سرزمیں کو
ہم پھر سے پاک کرتے ہیں
آنے والی چودا اگست تک
ہم اک نئ قیادت کرتے ہیں
اپنی زمیں پر خود سے محنت کرتے ہیں
ہم قائدملت بنتے ہیں
اقبال کے سپنے کو
قائد کی محنت کو
ہم ان کے ڈھنگ سے سجاتے ہیں
اپنے جانبازوں کی شہادت کو
ہم مل کر سلام کرتے ہیں
اس زمیں میں ہم اپنی ماں کی صورت تکتے ہیں
ہم بجھتے اپنے چاغوں کو
اپنے خون سے روشن کرتے ہیں
وطن کے ہر زرے میں ہم
سیپ کے موتی پروتے ہیں
تسبح کے ہر دانے پر ہم الله سے
اسکی سلامتی کی دعائیں کرتے ہیں
اے میرے الله ہم تجھ سے مدد چاہتے ہیں۔تیرا کرم چاہتے ہیں۔تیری نظر چاہتے ہیں
ہمارے اس وطن کو تو سلامت رکھنا۔دوشمن کا ہر داؤ ناکام کر دینا۔۔ امین
دوشمن کے ہر داؤ کو ہم ہرا دینگے
اس وطن پر اپنی جان بھی لگا دینگے