رفعت دنیا و دیں
زیر قدم عرش بریں
کنز مخفی کے امیں
اے کہ سراج السالکین
یا رحمتہ للعالمین
یا رحمتہ للعالمین
ھم لغزشوں سے چور ہیں
اس بات پر رنجور ہیں
ھم پر بھی اک نظر کرم
لللہ شفیع المزنبین
یا رحمتہ للعالمین
یا رحمتہ للعالمین
ھے خلق کا عنوان تو
اولین و آخریں میں
بہتریں انسان تو
احسن تقویم نقش اولین
یا رحمتہ للعالمین
یا رحمتہ للعالمین
اے کاش نبی محترم
اک اور ھو ھم پر کرم
مغرب پہ غالب آئیں ھم
واللہ خیر النصریں
یا رحمتہ للعالمین
یا رحمتہ للعالمین
نوٹ:- یہ نعت شریف پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے تین دن قبل کی تخلیق ھے