اے کاش مجھ کو اب تو وہ رستہ دکھائی دے
نزدیک میرے آتا مدینہ دکھائی دے
ہونٹوں پہ میرے ذکر رسولِﷺ خدا کا ہو
آنکھوں سے میرے آنسو بھی بہتا دکھائی دے
دل پھر تڑپتا ہے یوں سفینے کو دیکھ کر
جب بھی مجھے مدینے کو جاتا دکھائی دے
جانے کا مجھ کو بھی بڑا حوصلہ ملے
آقا ﷺکے شہر سے کوئی آتا دکھائی دے
پڑھتے درود پاک مدینے کو چل پڑے
مجھ کو مسافروں میں وہ اعلیٰ دکھائی دے
لکھتا رہوں میں آپﷺ سے الفت میں نعت یوں
اعلیٰ مجھے بھی اپنا نصیبہ دکھائی دے
عاشق رسولﷺ ہوں مری نسبت انہیں سے ہے
ارشی ؔ تو جا بجا یہی کہتا دکھائی دے