اے ہمارے رب اے ہمارے پروردگار

Poet: UA By: UA, Lahore

اے ہمارے رب کریم اے ہمارے پروردگار
تیری عنایت بےحساب تیری رحمت بےشمار

غربت ہو یا تنگدستی ہو کلفت ہو یا اذیت ہو
تیرا ذکر تیری عبادت دل کا سکون دل کا قرار

عزت دولت شہرت رتبہ مہر و الفت کی خوشیاں
تیری رحمت کے صدقے میں ہمیں پایا ہے ہر بار

تو ہی سب کا مولا ہے تو ہی سب کا داتا ہے
کون ہے جو تیری ہستی سے کر پائے انکار

تو ہی خالق تو ہی مالک تو ہی تو رکھوالا ہے
ہم تیرے بندے ہیں مولا ہم کو ہے اقرار

ہم ادنیٰ تو اعلیٰ ہے تو سب کی سننے والا ہے
ہم نے خود پہ ظلم کیا پر تو نے کیا ہے پیار

دیکھنے والا جاننے والا وہ ہے بخشنے والا ہے
ایک ہی مالک ایک ہی رازق ہر سو ہے یہی پکار

اے ہمارے رب کریم اے ہمارے پروردگار
تیری عنایت بےحساب تیری رحمت بےشمار

Rate it:
Views: 444
20 Nov, 2009
More Religious Poetry