Add Poetry

بابا

Poet: درشہوار By: Suhaira Hassan, Attock
Baba

بابا
گردوں میں ہیں ستارے
آسماں بھی پکارے
تیری چاہ رہے سلامت
بابا
سر دشت لگے منگل
صحرا نہ لگے پیاسا
سمندر بھی تجھ سے آدھا
بابا
تصور مات کھائے
دل چیر جو دکھائے
ہستی لگے برادہ
بابا
تپتی آگ نم ہو
نہیں کوئ تجھکو غم ہو
لخت جگر پکارے
بابا
کون ہیں سہارے
تیرے نقش جو دکھائیں
محبتوں کو سنبھالے
بابا
دے آرزوؤں کو ماتیں
مظرب جو ذاتیں
پکارتی ہیں راتیں
بابا
گھسٹ گھسٹ گزاریں
لپٹ لپٹ ستائیں
تیرے لمس کی وہ یادیں
بابا
وہ ساون بھادوں
وہ تلسی کا پیڑ گھر کا
وہ جھولا اس نگر کا
بابا
سسک سسک جائیں
بھٹک گئے جو تارے
ہو تم کتنے پیارے
بابا

Rate it:
Views: 3758
14 Aug, 2018
Related Tags on Father Poetry
Load More Tags
More Father Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets