بات دل کی بتا گیا ہے وہ

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

بات دل کی بتا گیا ہے وہ
دست الفت بڑھا گیا ہے وہ

ہاتھ میں ہے رچی حنا خوشبو
پیار سے جو لگا گیا ہے وہ

درد رکتا نہیں کبھی میرا
ہجر غم دے بلا گیا ہے وہ

ساتھ دینا تھا زیست بھر جس نے
چھوڑ کے ہی چلا گیا ہے وہ

پیار کرنے کی یار میرا اب
دے مجھے ہی سزا گیا ہے وہ

آج محفل مشاعرہ ہوئی
اپنی غزلیں سنا گیا ہے وہ

اس نے رنجشیں بھلا دی ہیں ساری
حق میں دے کر دعا گیا ہے وہ

Rate it:
Views: 1023
15 Dec, 2020