Add Poetry

بارش شاعری

Poet: دعا علی By: دعا علی, Karachi

دھوم مچاتی رہتی ہے بارش کچھ کچھ کہتی ہے
گیت سناتی رہتی ہے بارش کچھ کچھ کہتی ہے

سندر خواب دکھاتی ہے جب بھی چھت پر جاتی ہوں
مانگ سجاتی رہتی ہے بارش کچھ کچھ کہتی ہے

کیا میں کوئی بچی ہوں کہتی ہے میں اچھی ہوں
ناز اٹھاتی رہتی ہے بارش کچھ کچھ کہتی ہے

میرے بدن سے مس ہو کر جذبوں سے بے بس ہو کر
ساز بجاتی رہتی ہے بارش کچھ کچھ کہتی ہے

ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے بوندوں کی من مانی سے
آگ لگاتی رہتی ہے بارش کچھ کچھ کہتی ہے

میرے لبوں پر ہے یہ دعاؔ ساتھ مرے ہو میرا پیا
جوت جگاتی رہتی ہے بارش کچھ کچھ کہتی ہے

Rate it:
Views: 1932
21 Jan, 2022
Related Tags on Rain/Barish Poetry
Load More Tags
More Rain/Barish Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets