بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا

Poet: وصی شاہ By: faizan, Islamabad
Barha Tujhse Kaha Tha Mujhe Apna Na Bana

بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا
اب مجھے چھوڑ کے دنیا میں تماشہ نہ بنا

اک یہی دکھ مرے مرنے کے لیے کافی ہے
جیسا تو چاہتا تھا مجھ کو میں ویسا نہ بنا

ایک بات اور پتے کی میں بتاؤں تجھ کو
آخرت بنتی چلی جائے گی دنیا نہ بنا

جان سے جائیں گے ہم دونوں ہی تو بھی میں بھی
میں تو کہتا تھا میری جاں مجھے اپنا نہ بنا

یہ خدا بن کے رعایت نہیں کرتے ہیں وصیؔ
حسن والوں کو کبھی قبلہ و کعبہ نہ بنا

Rate it:
Views: 4802
12 Jul, 2021
More Wasi Shah Poetry