Add Poetry

باپ کی دعا

Poet: NADEEM MURAD By: NADEEM, umtata

اے خدا میری کشتی چلا دے
میرے بچوں کی دنیا بنا دے
اے خدا میرے عزت بچالے
میرے بچوں کو حافظ بنادے
اے خدا میری وقعت بڑھا دے
میرے بچوں کو عالم بنادے
برق رو پل صراط سے گزروں
بچوں کو صدقہ کرنا سکھا دے
قبر کو باغ جنت بنا دے
وہ تلاوت میں ذوق و مزا دے
حشر میں بخش دے مجھ کو سایا
بچے خوش اخلاق بنادے
حوض کوثر پہ پانی پلادے
بچے سنّت کے تابع بنادے
اے خدا میری جنّت سجا دے
با شرع میرے بچے بنادے
دین و دنیا میں ہوں سرخ رو میں
با حیا میرے بچے بنا دے
مجھ کو چین و سکوں بخش دیجے
میرے بچوں کو اپنی پناہ دے
سب ہوں میرے لئے بھی دعا گو
بچوں کی سب کے دل میں جگہ دے

Rate it:
Views: 595
13 May, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets