Add Poetry

بجٹ کے بعد

Poet: Akram Saqib By: Akram Saqib, sahiwal

اب کی بار ساری محرومیاں ختم
ہو جائیں گی اے گم گسار نئے بجٹ کے بعد

تنخواہ بھی بڑھے گی ہو جائے گی ڈبل
اور الاؤنسس بے شمار نئے بجٹ کے بعد

کہہ دو ان قرض داروں کو بلا کر
ہو جائے گا ادا ادھار نئے بجٹ کے بعد

فرمائشیں تیری سب کر لی ہیں میں نے نوٹ
بیگم زرا اک انتظار نئے بجٹ کے بعد

تقریر سن کے ہم بجٹ کی تو لٹ گئے
اور پل میں ہو گئے خوار نئے بجٹ کے بعد

تنخواہ کے بڑھنے کی امید میں جو کھایا
ہوگا کہاں سے وہ ادا ادھار نئے بجٹ کے بعد

اور سب سے بڑھ کے یہ کہ روٹھ گئی بیگم
مرے کو مارے شاہ مدار نئے بجٹ کے بعد

Rate it:
Views: 533
19 Jun, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets