Add Poetry

بحضور بابا فرید الدین مسعود گنج شکر

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, karachi

میرے آقا، میرے داتا
تیرے دربار میں آج
مجھ سا عاصی بھی ہے موجود سوالی بنکر
میرے دامن میں گناہوں کے سوا کچھ بھی نہیں
میری آنکھوں میں ندامت کے سوا کچھ بھی نہیں
چشم رحمت کے اشارے کا طلبگار ہوں میں
میرے بابا
تیری چوکھٹ کے سہارے کا طلبگار ہوں میں
روح زخمی ہے میری مرہم رحمت رکھدو
سر پہ اک بار فقط دست محبت رکھدو
اے میرے گنج شکر، اے میرے سیّدنا فرید
اے میرے آقا و مولٰی ،اے میرے بابا فرید
واسطے خواجہ عثمان صدا کو سن لو
خواجہ اجمیر کے صدقے میں گدا کو سن لو
اس شہہ خواجہ قطب میری نوا کو سن لو
شاہ کلیئر میرے مخدوم کا صدقہ دے دو
بھیک محبوب الٰہی کے وسیلے دے دو
ہاتھ اٹھے ہیں میرے بھیک عطا کی بخشو
مجھ گنہگار کو بھی شرف غلامی بخشو
صرف اک بار فقط جلوہء دکھا دو بابا
میری بگڑی ہوئی قسمت کو بنا دو بابا

Rate it:
Views: 850
16 Dec, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets