ہلال چاند میں آئے نظر تیرے ناخن
مراد شاد لٹائے گوھر تیرے ناخن
وہاں پہ شوق سے نازک سی انگلیاں قرباں
یہاں نثار ہیں سردار سر تیرے ناخن
فرشتے آئیں زیارت کو میری تربت پہ
جو میری آنکھ پہ آجائیں گر تیرے ناخن
اتارے ہیں جو شہا وہ عطا مجھے کردو
انعام ہو میرے اشعار پر تیرے ناخن
فلک پہ قوس و قزح ہے انہی کی طلعت سے
اندھیری رات میں روشن سحر تیرے ناحن
ہزار بار مبارک ہو وارثی عشرت
تیرا کلام ہے زیر نظر تیرے ناخن