Add Poetry

بدلتے وقت کے کرشمے

Poet: شرافت ضیاء By: Bakhtiar Nasir, Lahore

 لوڈ شیڈنگ کی عجب برکات ہیں
ایک جیسے اپنے دن اور رات ہیں

ہو گیا دورانیہ کچھ کم سہی
کم نہ ہو پائے مگر اثرات ہیں

گھر کا میٹر ایک ہے پھر بھی مگر
بل میں شامل ٹیکس چھ یا سات ہیں

کوئی بھی فنکشن ہو چھوٹا یا بڑا
ہو رہے زیر و زبر اوقات ہیں

شام میں پھیلے اندھیروں کے طفیل
پھیکے پھیکے سارے معمولات ہیں

جب سے ٹیکنالوجی نے پایا ہے فروغ
ہر طرف منڈلا رہے خطرات ہیں

Net پہ چیٹنگ نے بڑھائیں قربتیں
فیس بک کے لائے ہوئے ثمرات ہیں

بڑھ رہی ہے دن بدن آلودگی
ختم ہوٹے جا رہے باغات ہیں

آنے والی ہر حکومت نے کہا
سب مسائل پچھلوں کی سوغات ہیں

ہو چکی تبدیل سب دنیا ضیاء
اپنے جیسے تھے وہی حالات ہیں

Rate it:
Views: 666
25 May, 2018
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets