Add Poetry

بدن کے موسم برسات میں نہیں آنا

Poet: فرحت احساس By: ساجد ہمید, Quetta

بدن کے موسم برسات میں نہیں آنا
وصال کرنا ہے جذبات میں نہیں آنا

معاملات‌ محبت ہوں میں غلام ترا
پہ جان من تیری ہر بات میں نہیں آنا

عجیب روح کی شادی ہے ایک روح کے ساتھ
کسی بھی جسم کو بارات میں نہیں آنا

ہم آدھی رات کے بعد اپنے ساتھ رہتے ہیں
خیال رکھنا بہت رات میں نہیں آنا

Rate it:
Views: 222
22 Jul, 2022
More Farhat Ehsas Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets