برائی کی جانب جس کا دھیان نہیں ہوتا
ایسا شخص کبھی برا انسان نہیں ہوتا
وہ کسی کے بارے برا سوچ نہیں سکتا
جس کے من میں شیطان نہیں ہوتا
جعلی پیروں کے فریب میں وہی آتے ہیں
جن کا اپنے الله پر پختہ ایمان نہیں ہوتا
جو سچے دل سے اپنے مولا سے لو لگا لے
وہ انسان زندگی بھر پرشان نہیں ہوتا
شام وسحر جہاں الله کا ذکر ہوتا رہے
اس گھر میں داخل شیطان نہیں ہوتا