بزم کونین میں چارسو آپؐ ہیں

Poet: امر علوی By: Amar Alvi, Lahore

بزم کونین میں چارسو آپؐ ہیں
لمحہ لمحہ میرے روبرو آپؐ ہیں

ایک بیدل کے دل میں جو ظاہر ہوئی
میرے آقاؐ! وہی آرزو آپؐ ہیں

کارواں سب مدینہ کی جانب چلے
ہر مسافر کی بس جستجو آپؐ ہیں

حسن والوں کو اقرار کرنا پڑا
سارے دارین میں خوبرو آپؐ ہیں

مدحت مصطفیٰ میرا ایمان ہے
امر کا موضوع گفتگو آپؐ ہیں

Rate it:
Views: 386
30 May, 2018
More Religious Poetry