Add Poetry

بس لمحے بھر میں فیصلہ کرنا پڑا مجھے

Poet: Adeel Zaidi By: ensha, khi
Bas Lamhay Bhar Mein Faisla Karna Para

بس لمحے بھر میں فیصلہ کرنا پڑا مجھے
سب چھوڑ چھاڑ گھر سے نکلنا پڑا مجھے

جب اپنی سر زمین نے مجھ کو نہ دی پناہ
انجان وادیوں میں اترنا پڑا مجھے

پاؤں میں آبلے تھے تھکن عمر بھر کی تھی
رکنا تھا بیٹھنا تھا پہ چلنا پڑا مجھے

اپنی پرکھ کے واسطے طوفاں کے درمیاں
مضبوط کشتیوں سے اترنا پڑا مجھے

تیری انا کے ہاتھ میں تھے تیرے فیصلے
تو تو بدل نہ پایا بدلنا پڑا مجھے

بے انتہا تضاد تھا دونوں کی سوچ میں
کچھ یوں بھی راستے کو بدلنا پڑا مجھے

یہ بھی ہوا کہ بادل نا خواستہ کبھی
زندہ حقیقتوں سے مکرنا پڑا مجھے

یکجا رہا اک عمر مگر تیری دید کو
مانند مشت خاک بکھرنا پڑا مجھے

آغاز اپنے بس میں نہ انجام ہی عدیلؔ
اک زندگی گزار کے مرنا پڑا مجھے

Rate it:
Views: 1909
17 Feb, 2020
More Adeel Zaidi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets