نفَس نفَس ہو مجھے اُن کے نقشِ پا کی تلاش
ہو ثبت دل پہ جو پوری ہو مدعا کی تلاش
درِ رسول پہ پہنچوں یہی تمنّا ہے
دلِ حزیں کو ہے دربارِ مصطفا کی تلاش
حبیبِ حق شہِ کوثر کے پہلے ہوجاؤ
تب ہوگی پوری خداوندِ کبریا کی تلاش
’’فنا‘‘ جو الفتِ احمد میں ہوگئے دل سے
سمجھ لو پاگئی تکمیل پھر ’’بقا‘‘ کی تلاش
سنو! اے اہلِ خرد اُن کے در پہ آجاؤ
اگر ہو امن و مساوات اور وفا کی تلاش
کہ فن کے ساتھ ادب کا بھی رنگ آجائے
جو فکر کرتی رہے شرعِ مصطفا کی تلاش
دُرود و نعت مُشاہدؔ وظیفہ کرلینا
جو پیش آئے کبھی بھی کسی دوا کی تلاش