Add Poetry

بول پڑتے ہیں ہم جو آگے سے

Poet: ضیاء مزکور By: Basit, Lahore

بول پڑتے ہیں ہم جو آگے سے
پیار بڑھتا ہے اس رویے سے

میں وہی ہوں یقیں کرو میرا
میں جو لگتا نہیں ہوں چہرے سے

ہم کو نیچے اتار لیں گے لوگ
عشق لٹکا رہے گا پنکھے سے

سارا کچھ لگ رہا ہے بے ترتیب
ایک شے آگے پیچھے ہونے سے

ویسے بھی کون سی زمینیں تھیں
میں بہت خوش ہوں عاق نامے سے

یہ محبت وہ گھاٹ ہے جس پر
داغ لگتے ہیں کپڑے دھونے سے

Rate it:
Views: 178
02 Jul, 2024
More Zia Mazkoor Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets