Add Poetry

بچپن کی عید

Poet: صلاح الدین ایوب By: صلاح الدین ایوب, Karachi

کتنی مستانہ سی تھی عید مرے بچپن کی
اب خیالوں میں بھی لاتا ہوں تو کھو جاتی ہے

ہم کبھی عید مناتے تھے منانے کی طرح
اب تو بس وقت گزرتا ہے تو ہو جاتی ہے

ہم بڑے ہوتے گئے عید کا بچپن نہ گیا
یہ تو بچوں کی ہے بچوں ہی کی ہو جاتی ہے

Rate it:
Views: 1989
19 Jul, 2021
More Eid Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets