بڑا ہی نیک کام نتھو کی سالی کرتی ہے
آج کل وہ جعلی پیروں کی دلالی کرتی ہے
سیدھےسادھےمسلمانوں کو دھوکہ دےکر
پیربابا سےمل کرانکی جیبیںخالی کرتی ہے
غریب لوگوں کی زندگیاں ویران کر کے
پیروں کےگلشن میں یہ ہریالی کرتی ہے
کیا اس کاضمیر بھی اسےملامت نہیں کرتا
جو لوگوں کی دولت کی پامالی کرتی ہے