بڑی معصوم لگتی ہیں
Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hillبڑی معصوم لگتی ہیں
بڑی نادان لگتی ہیں
مگر چالاک ہوتی ہیں
نہایت تیز ہوتی ہیں
یہ اکثر لڑکیاں توبہ
بظاہر بھولی لگتی ہیں
مگر اندر ہی اندر سے
دھماکہ خیز ہوتی ہیں
کسی دعوت پہ جانا ہو
کسی کے دل میں آنا ہو
بہانہ کر کے میک اپ کا
یہ اکثر لیٹ ہوتی ہیں
محبت ہو یا گھر داری
یہ ڈپلو میٹ ہوتی ہیں
کبھی نا سمجھ بنتی ہیں
کبھی نمناک ہوتی ہیں
مگر بیوی کی صورت میں
یہ ہیبت ناک ہوتی ہیں
جو غصہ حد سے بڑھ جائے
یہ برتن توڑ دیتی ہیں
اگر ہو سامنے شوہر
تو سر بھی پھوڑ دیتی ہیں
بڑی معصوم لگتی ہیں
بڑی نادان بنتی ہیں
مگر چالاک ہوتی ہیں
مرقع ڈانٹ ہوتی ہیں
یہ میٹھی چانٹ ہوتی ہیں
یہ گھر کی بانٹ ہوتی ہیں
بہت خرانٹ ہوتی ہوتی ہیں
More Funny Poetry






