Add Poetry

بڑی چالاک اور تیز بنتی تھی وہ

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachi

 بڑی چالاک اور تیز بنتی تھی وہ
مجھ سے پیار کا دعویٰ کرتی تھی وہ

ہر بات پر میری ہنستی مسکراتی تھی وہ
بہت اچھی باتیں کرتے ہو تم
پہلے مجھے کیوں نہیں ملے تھے تم
مجھ سے اکثر یہ گلہ کرتی تھی وہ

مجھ سے بڑی اپنائیت سے پوچھا کرتی تھی وہ
تنخواہ کتنی ہے گھر تو تمھارا اپنا ہے نا
شادی کب تک کرو گے ذرا یہ تو بتاؤ نا
ایسے سوالوں سے مجھے خوش کیا کرتی تھی وہ

میں اسمارٹ جوان ہوں اور خوبصورت بھی
کبھی کبھار شرماتے ہوئے کہتی تھی وہ
میں کبھی اس کے بہت قریب جاؤں تو
شرما کر مجھے دھکیل کر دور ہوجاتی تھی وہ

ایک دن اس نے مجھ سے بہت سنجیدگی سے پوچھا
کوئی تمھارے دل میں بسی ہے تو بتاؤ نا مجھے
میں نے محبت سے اس کی طرف دیکھ کر کہا
تمھارے علاوہ میں نے کبھی کسی کو بھی نہیں سوچا

عجیب تھی پگلی یہ سن کر ہنسنے لگی وہ
پھر رنگ اس کے چہرہ کا اچانک تبدیل ہوا
میری منگنی ہوچکی تم پاگل ہوگئے ہو کیا
بس یہ کہہ کر مجھے خدا حافظ کرگئی وہ

بڑی چالاک اور تیز بنتی تھی وہ
مجھ سے پیار کا دعویٰ کرتی تھی وہ

Rate it:
Views: 1332
20 Aug, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets