بگڑی بنی جہاں کی لو آ گئے محمدؐ
اس ارض کو فلک سے ملوا گئے محمدؐ
عرشوں پے تھی منادی،ہر آنکھ منتظر تھی
جبریلؑ آ کے بولے، لو آگئے محمدؐ
سب انبیاؑ بھی آئے، تعظیم ان کی ایسی
لو آمنہ ؓ مبارک، لو آگئے محمدؐ
کسریٰ کو خواب آیا، ٹوٹے مینار اس کے
کاہن بتا رہے ہیں، لو آگئے محمدؐ
غلمان وحور مل کر نغمے خوشی کے گائیں
خوشبو پیام لائی لو آگئے محمدؐ
صادق امین آئے، احمدؐ شفیق آئے
مسئلہ حجر کا سلجھا ، لو آگئے محمدؐ
آہو ذرا سنبھلنا، ہو گی تری رہائی
آہٹ بتا رہی ہے لو آ گئے محمدؐ
جشنِ بہار ہو گا،جشنِ چراغاں ہو گا
جشنِ ضمیر ہو گا لو آ گئے محمدؐ
خوشیوں کی دھوپ اتری یثرب کی ہر گلی میں
تارے بچھے ہیں راہ میں لو آگئے محمدؐ
کعبے کے بت کدے میں اونچی اذان گونجی
ہر اک زبان پر تھا ، لو آ گئے محمدؐ
دل بن گیا ہے رشکِ فردوس اب ہمارا
دیکھو تو مرتضائیؔ لو آ گئے محمدؐ