Add Poetry

بھلا دیتا سبھی سبھی ہے غم مرے تو پیر کا چہرہ

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

بھلا دیتا سبھی ہے غم مرے تو پیر کا چہرہ
تجلیات کا مظہر ہے تری دستار کا چہرہ

شرافت ٹپکتی ہے پھول کے جیسے ہی چہرے سے
عنایت ہی عنایت ہے مرے غم خار کا چہرہ

محبت میں صداقت ہو عداوت ہو نہیں سکتی
جب یہ نظرِ کرم ہو تب کھلے بیمار کا چہرہ

مرے مرشد کے جیسا تو نہیں کوئی زمانے میں
جدھر جاؤں نظر آتا ہے بس سرکار کا چہرہ

نہیں بدلے کبھی تیور نزاکت میں شرافت ہے
نہیں ہوتا ہے ایسے تو کسی فنکار کا چہرہ

ولی کامل ہے مرشد تو مرا دیکھو ذرا آ کر
ابھی روشن ہے شفقت سے مرے حب دار کا چہرہ

میں نازاں ہوں کروں گا ناز کامل ہے یقیں میرا
نظر کے سامنے رہتا ہے مرے تو یار کا چہرہ

Rate it:
Views: 1215
17 Dec, 2020
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets