Add Poetry

بہت بولتا تھا وہ

Poet: رشید حسرت By: rasheed Hasrat, Quetta

کھینچی زبان اُس کی بہُت بولتا تھا وہ
شاہوں کے راز جو تھے سبھی کھولتا تھا وہ

اُس کو تھی راست گوئی کی عادت پڑی ہُوئی
سب کی بیان بازیوں کو تولتا تھا وہ

ہاری کِسان اُس کو بہُت ہی عزِیز تھے
مارا گیا کہ کانوں میں رس گھولتا تھا وہ

باز آؤ سچ سے دوست اُسے بولتے رہے
کِتنا نڈر تھا خطرے سبھی مولتا تھا وہ

خُود کو سنبھال، کہتا رہا، غاصِبوں سے چِھین
دینے شعُور اپنی زباں کھولتا تھا وہ

لوگو شراب اُس کا بھلا کیا بگاڑتی
جمہور کا تھا کیف جبھی ڈولتا تھا وہ

اِنسان تھا وہ اُس پہ بھی ہوتا اثر ضرُور
ہنستا رشِیدؔ، آنسُو کبھی رولتا تھا وہ

Rate it:
Views: 463
27 Sep, 2023
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets