Add Poetry

بہت تھک گیا ہوں خطا کرتے کرتے

Poet: By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

بہت تھک گیا ہوں خطا کرتے کرتے
مدینے میں جاؤں حیا کرتے کرتے
درودوں کی مالا پروتا میں جاؤں
ثنا پڑھتے پڑھتے دعا کرتے کرتے

حق انسانیت کا ادا کرتے کرتے
گذاری عمر شکر خدا کرتے کرتے
دیا زخم جس نے بھی آقا کو میرے
چلیں ہیں انہیں بھی دعا کرتے کرتے

فرائض کو اپنے ادا کرتے کرتے
کٹے عمر میری دعا کرتے کرتے
تمنا ہے میری بس اتنی خدایا
میں مر جاؤں ان سے وفا کرتے کرتے
 

Rate it:
Views: 356
06 Sep, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets