بہت مشکل ہوتا ہے کبھی سچ کہنا
اپنے ہی دوستوں سے حق کی بات کہنا
خوشامدی میں ساری دنیا ساتھ رہتی ہے
جو بولو حق بات تو سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے
دوستی نے بھی عجیب منا فقت کا ہے لبادہ اوڑہ
کبھی ذرا سا سچ بھی دوستیوں کو توڑ دیتا ہے
اگر رکھنی ھے دوستی تو بھت محتاط ہوجائیے
ہر گز نہ کبھی اپنی زبن پر لفظ حق لائیے
بہت مشکل ہوتا ہے کبھی سچ کہنا