بہرا تھا وہ
Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachiمیں نے کہا مجھے نوکری چاہیئے
بہرا تھا وہ کہا کیا چوکری چاہیئے
میں نے چیخ کر کہا ملازمت چاہیئے
بولا ملامت نہ کرو بولو کیا چاہیئے
میں نے کہا پریشان ہوں میں بہت
بولا پشیمان نہ ہو بولو کیا چاہیئے
میں نے کہا مذاق نہ کرو سر نوکری دو
ڈر کر بلا قزاق بھائی بتاؤنا کیا چاہیے
میں نے کہا معاف کردو مجھے بھائی
بولا ہاں صاف کردو ، ویسے کیا چاہیئے
More Funny Poetry






