محبت کی جسے دنیا میں بیماری نہیں ہوتی
کسی بھی مرحلے پر اسکو پھر خواری نہیں ہوتی
وہ جن سے مشرقیت کی پرستاری نہیں ہوتی
پھر ان سے چار دیواری میں گھر داری نہیں ہوتی
مشین اک ہے یہ ایسی جو پکڑ لیتی ہے جھوٹوں کو
میاں کے سامنے بیوی سے اداکاری نہیں ہوتی
اگر ہر ماہ پہنچے منتھلی باقاعدہ تو پھر
کوئی بھی جرم ہو لیکن گرفتاری نہیں ہوتی