بیوی کے نام

Poet: AJAZ HANIF AJIZ By: AJAZ HANIF AJIZ, karachi

جب روٹھ جاؤں تو وُہ مُجھے مناتی ہے
گلے سے لگا کر ساری رنجشیں مِٹاتی ہے

کس قدر پیار ہے اُسے مُجھ سے
میرے سارے نخرے ہنسی خُوشی اُٹھاتی ہے

کبھی بھی اِختلافِ رائے پیدا نہیں ہوئی
میرے سروں کے ساٹھ اپنی آواز مِلا تی ہے

نفاست کوٹ کے بھری ہے اُس کے ہاتھوں میں
کتنے سلیقے سے ہر شے کو سجاتی ہے

ڈرتی ہے بدنامی اور رُسوائی سے وُہ
اپنی محبت کو دوسروں سے چُھپاتی ہے

راہیں تکتی ہے سارا دِن میرے آنے کی
جب لوٹ کے آؤں میں گلے سے لگاتی ہے

Rate it:
Views: 1606
19 Aug, 2012