Add Poetry

بے حسی

Poet: samina fayyaz By: samina fayyaz, karachi

گوشہ دل کااک مقام ایسا ہےجہاں رسائی نہیں ہوتی
سوچ کر یہی رہتا ہےمطمعن جگ ہنسائی نہیں ہوتی

اگر نہیں ہوتا مات کھانے کا خطرہ وخوف اسکو
اتنا سوچ سمجھ کر بساط بچھائی نہیں ہوتی

با آسانی بے خوف ہو کر کر لیتا ہے ہر جرم وہ
ہنس کر کہتا ہے کسی کی سنوائی نہیں ہوتی

اگرنفس دے کر خیر و شر کا فرق نہ رکھا ہوتا
میرے مالک نے برزخ و بہشت نہ بنائی ہوتی

جاگ اٹھی ہوتی اگر انسانیت ان میں ثمینہ
بے حسی کی روایت یوں نبھائی نہیں ہوتی

Rate it:
Views: 486
02 Jul, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets