بے مثال آقا

Poet: Dr.Muhammed Husainb Mushaid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

غم نے کیا ہے یہ حال آقا
دل ہوگیا پائمال آقا

ہر عادتِ بد مری چھڑادیں
کردیں مجھے خوش خصال آقا

اِتراتے پھر رہے ہیں جو نجدی
کب ہوگا اُنھیں زوال آقا

واللہ! میں ہوں غلام جس کا
وہ میرا ہے ’’بے مثال‘‘ آقا

ہیں شمس و قمر بھی آپ کے محکوم
آپ کے ہیں ماہ وسال آقا

قبضہ میں خدا نے دے دیا ہے
ہے جس قدر مُلک و مال آقا

ہو ظاہر و باطن ایک جیسا
ہو میرا یوں حال و قال آقا

رضوی ہو راہ ، حنفی منزل
بھٹکوں نہ مجھے سنبھال آقا

ہو کاش مُشاہدہ ، مُشاہدؔ
دیکھوں رُخِ پُر جمال آقا

Rate it:
Views: 527
07 Nov, 2012
More Religious Poetry