Add Poetry

بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتا

Poet: Nida Fazli By: shabeer, khi
Be Naam Sa Yeh Dard Thehr Kyun Nahi Jata

بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتا
جو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا

سب کچھ تو ہے کیا ڈھونڈھتی رہتی ہیں نگاہیں
کیا بات ہے میں وقت پے گھر کیوں نہیں جاتا

وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں سارے جہاں میں
جو دور ہے وہ دل سے اتر کیوں نہیں جاتا

میں اپنی ہی الجھی ہوئی راہوں کا تماشہ
جاتے ہیں جدھر سب میں ادھر کیوں نہیں جاتا

وہ خواب جو برسوں سے نہ چہرہ نہ بدن ہے
وہ خواب ہواؤں میں بکھر کیوں نہیں جاتا

 

Rate it:
Views: 2142
09 Apr, 2018
More Nida Fazli Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets