Add Poetry

تبدیلی

Poet: اختر الایمان By: Tabdeeli, Chichawatni
Tabdeeli

اس بھرے شہر میں کوئی ایسا نہیں
جو مجھے راہ چلتے کو پہچان لے
اور آواز دے او بے او سرپھرے

دونوں اک دوسرے سے لپٹ کر وہیں
گرد و پیش اور ماحول کو بھول کر
گالیاں دیں ہنسیں ہاتھاپائی کریں

پاس کے پیڑ کی چھاؤں میں بیٹھ کر
گھنٹوں اک دوسرے کی سنیں اور کہیں
اور اس نیک روحوں کے بازار میں

میری یہ قیمتی بے بہا زندگی
ایک دن کے لیے اپنا رخ موڑ لے

Rate it:
Views: 865
27 May, 2021
More Akhtar ul Iman Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets