Add Poetry

تتلی رانی تتلی رانی

Poet: عاقب By: Rabi, Swat

تتلی رانی تتلی رانی
کہو کہاں سے آئی ہو؟
کیا تم کوئی شہزادی ہو؟
پرستان سے آئی ہو!

پھول تمہیں بھی اچھے لگتے
پھول ہمیں بھی بھاتے ہیں!
وہ تم کو کیسے لگتے ؟
جو پھول توڑ لے جاتے ہیں؟

تتلی رانی تتلی رانی
کہو کہاں سے آئی ہو؟
کیا تم کوئی شہزادی ہو؟
پرستان سے آئی ہو

Rate it:
Views: 720
25 Oct, 2021
More Children Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets