Add Poetry

تجھے منزل نہیں ملتی مجھے رستہ نہیں ملتا

Poet: امید خواجہ By: امید خواجہ, 1e Exloermond

تجھے منزل نہیں ملتی مجھے رستہ نہیں ملتا
کہیں گُم ہو گیا اسکول کا بستہ نہیں ملتا

کہا آؤ مِلو یہ ہیں شریکِ زندگی میرے
مَیں حیراں ہوں کہ ایسا رازِ سربستہ نہیں ملتا

بہت سی ٹھوکریں کھائیں اُٹھے اور پھر لگی ٹھوکر
بہت ہیں اور بھی پر ہم سا وارفتہ نہیں ملتا

تری زنبیل میں دنیا بڑے ہمدرد حاکم ہیں
پہ میرے حکمراں سا واللہ وارستہ نہیں ملتا

زیادہ ہوں گی خود کشیاں عوامی دَور آنے دو
ابھی اس دور میں تو زہر بھی سستا نہیں ملتا

کہاں اس وقت ہے اُمّت ترددّ ہے تذبذب ہے
جواب اس بات کا فی الحال برجستہ نہیں ملتا

بہت افسردہ و مایوس ہو کیوں کس لئے خواجہ
وہ گلشن لے اُڑے ہیں تم کو گلدستہ نہیں ملتا
 

Rate it:
Views: 2
18 Apr, 2025
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets