تحریر الہی

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

تحریر الہی
پڑھ بسم اللہ ، سن فرمان الہی
کریم بھی عظیم بھی، یہ کلام الہی
بصدق و یقین سینہ و چشم،
بندہ ترے آگے سر تسلیم خم

زنگ دھو ڈالے دل بیما ر کے
کرم کے سلسلے ہیں پروردگار کے
شفا بنتا ہے گر پی لوں اسے
جلا بنتا ہے گر جی لوں اسے

میں سینے مٰیں چراغ لیے پھرتا ہوں
اپنے پروردگار کا احساس لیے پھرتا ہوں

اپنے محبوب سے ملنے کی تعبیر نظر آتی ہے
یارب تیرے قرآن میں تیری تصویر نظر آتی ہے

Rate it:
Views: 403
17 Nov, 2011
More Religious Poetry