Add Poetry

تحریکِ ہزارہ

Poet: Ajmal Nazir By: Ajmal Nazir, abbottabad

سلام اے جاگتی قومِ ہزارہ تجھ پہ جاں صدقے
تیری جرات کو دیکھے تو کہے تجھ سے یہ ماں صدقے

تجھے اپنے تشخص پہ کوئی غلبہ نہیں منظور
یونہی عزمِ مصمم سے رہے نام و نشاں صدقے

تیری قربانیوں نے اب نئی تحریر لکھنی ہے
تمہارا ولولہ یونہی رہے ہر دم جواں صدقے

کبھی بھی ظلم کے آگے نہیں جھکنا نہیں جھکنا
کبھی منزل کی آمد تک رکے نہ کارواں صدقے

تجھے صوبہ ہزارہ سے کوئی کب روک پائے گا
تیرے جذبوں سے ٹوٹے گا سدا کوہِ گراں صدقے

سلام اجمل کہے تیری محبت کے قرینوں پر
ملا کر اپنے شانوں کو رہو یونہی رواں صدقے

Rate it:
Views: 569
13 Apr, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets