میری تخلیق کرنے سے زرا پہلے
وہ مجھ سے پوچھ لیتا
اے، کہ تجھ کو کونسی مخلوق بننا ہے
پھر اسی مخلوق کے کس رنگ میں ڈھلنا ہے
تیرے سب خط، تیرے سب خال و خد
ان سب کو تیرے ہی وجود بے خبر
اور بے طرح میں کس طور اترنا ہے
میں کہ کہتی،
اے میرے تخلیق کار
اے رب کائنات
اے میرے مالک، رحیم و کریم و مہرباں
اے میرے مبدی، مصور ا لسلام
اے ممیت ا لحی و قیوم
اے رب جلا جلالہ
مجھ کو تو بس تو “ سیاہی“ بنا
اور پھر میرے سب خط میرے سب خال و خد
اپنے حکم سے
ایک کاغذ پر
اس طرح اتار دے
وہ اسم پاک “تو“ تحریر کر دے
جو “محمد“ ہے