ترا اندیشہ افلاکی نہیں ہے

Poet: علامہ محمد اقبالؒ By: Asher, Rawalpindi

ترا اندیشہ افلاکی نہیں ہے
تری پرواز لولاکی نہیں ہے

یہ مانا اصل شاہینی ہے تیری
تری آنکھوں میں بے باکی نہیں ہے!

Rate it:
Views: 729
03 Nov, 2021