ہیں لال بھی و تازہ بھی آ کر تو دیکھیے
تربوز لاجواب ہیں کھا کر تو دیکھیے
ہیں اس کے فائدے بھی بہت پیٹ کے لیے
اتنی بحث نہ کیجیے اب ریٹ کے لیے
دیتا ہے دل کو چین ، جگر کو سکون بھی
پیدا بدن میں کرتا ہے کافی یہ خون بھی
خشکی کرے گا دور یہ آنتوں ک ایک دم
گرمی جگر و معدے کی ہوتی ہے اس سے کم
چکر جو سر کو آئیں مئی اور جون میں
کھانے سے اس کے آنے لگیں سکون میں
فولاد ، کیلشیم و منرل کا امتزاج
تربوز پھل ہے سینکڑوں مرضوں کا بھی علاج
لے جائیے حضور انھیں کچھ نہ سوچئیے
بس کھا کے انھیں بعد میں پانی نہ پیجیے
تھوڑا نمک لگا کے اسے کھائیے جناب
پھر اس کا پورا پورا مزہ پائیے جناب