Add Poetry

تری مہک نے ہی تیرا پتہ دیا ہے مجھے

Poet: فیض By: فیض, Lahore

تری مہک نے ہی تیرا پتہ دیا ہے مجھے
خدا کا شکر کہ تجھ سے ملا دیا ہے مجھے

میں ایک تیر تھا اس کی کمان میں رکھا
اور اس نے یوں ہی ہوا میں چلا دیا ہے مجھے

کسی نے آنکھیں سجائی تھیں میرے چہرے پر
کسی کا خواب تھا لیکن دکھا دیا ہے مجھے

طویل رات تھی اس کو سلا کے سویا تھا
اور اس نے خواب میں جا کر جگا دیا ہے مجھے

تو اس کی آنکھ میں آنسو ہیں کس لئے آربؔ
وہ کہہ رہا تھا کہ یکسر بھلا دیا ہے مجھے

Rate it:
Views: 2
10 Feb, 2025
More Valentine Day Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets