ترے احساس ،تیرے نام کو لے کر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

تری خاطر جو سہتی ہوں
محبت کیا نہین یہ بھی؟
ترے احساس ،تیرے نام کو لے کر
بِتائی زندگی میں نے
محبت کیا نہیں یہ بھی؟
ترے چہرے کی مجھکو جستجو ہے ہر طرف
مہتاب کے رخ میں بھی تو
کھبی چاند تاروں میں
محبت کیا نہیں یہ بھی؟
ترے خوابوں کو آنکھوں سے
چھلکتے دیکھتی ہوں میں
محبت کیا نہیں ہے
تری یادوں کی قندیلیں
ہوئیں روشن مرے دل میں
تو روتی ہوں،تڑپتی ہوں
محبت کیا نہیں یہ بھی؟

Rate it:
Views: 398
01 Jan, 2016